عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس 

10:46 PM, 9 May, 2023

نیوویب ڈیسک

  

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دیدی ،نیب کا موقف درست تسلیم  کرلیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ْ  ۔عدالتی احاطے سے گرفتاری پر رجسٹرار ہائی کورٹ کو ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا اور سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے۔ کیس کی سماعت 16مئی تک ملتوی  کردی گئی ۔ 

 نیو نیوز کے مطابق عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق  قرار   دے دی گئی ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  عامر فاروق  نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔  فیصلے میں چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد  اور سیکریٹری داخلہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ 

 رجسٹرار سپریم کورٹ واقعے کی ایف آئی آر درج کروائیں اور 16 مئی کو رپورٹ عدالت میں پیش کریں ۔ 

منگل  دوپہر کو چیئرمین پی ٹی آئی  مختلف مقدمات میں پیشی کیلئے اسلام آباد  ہائیکورٹ میں موجود تھے جہاں بائیومیٹرک کروانے کیلئے وہیل چیئر پر کمرے میں گئے تو   رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کمرے کا دروازہ توڑا اور  عمران خان کو گرفتار کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے  آئی جی اسلام آباد، سیکریٹری داخلہ کو پندرہ منٹ میں طلب کیا ۔  ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی پندرہ منٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی  سماعت میں عدالت کاسیکرٹری داخلہ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ 

اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں کہ کس کیس میں گرفتاری عمل میں لائی گئی؟کارروائی کرنا پڑی تو وزیراعظم اور وزرا کے خلاف بھی ہوگی۔

مزیدخبریں