اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کا پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری کو بھی معلوم نہیں تھا کہ انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ فواد چودھری اور دیگر رہنما مطمئن تھے کہ عمران خان کو تمام کیسز میں ضمانت مل جائے گی۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کا سن کر کمرہ عدالت میں موجود فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کمرہ عدالت کی کھڑکی کا شیشہ کھول کر باہر موجود وکلا سے کہا کہ وہ اس واقعہ پر احتجاج کریں ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسی دوران ان کے بھائی فواد چودھری ان کا ہاتھ پکڑ کر لے گئے اور کہا کہ ’عمران پھڑیا گیا ایہے چل آ جا‘ اور یہ کہہ کر وہ اپنی کرسی پر بیٹھ گئے۔