لاہور : نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لاہور میں جو کچھ کیا ہے یہ سیاست نہیں، سراسر دہشت گردی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ ہم ریاست پاکستان پر اس حملے میں ملوث کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں مختلف جگہوں پر پی ٹی آئی کے کارکن احتجاج کر رہے ہیں۔