آئی ایم ایف ڈیل اور عمران خان کی گرفتاری ،سٹاک مارکیٹ کو ڈبل جھٹکا، شدید مندی

06:06 PM, 9 May, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ مین مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ انڈیکس چار سو پوائنٹس سے زائد کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ بروکرز کے مطابق سٹاک مارکیٹ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں تاخیر کی اطلاعات کی وجہ سے پہلے ہی دباؤ کا شکار تھی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں کسی خاص دلچسپی کا اظہار نہیں کیا جا رہا تھا تاہم عمران خان کی گرفتاری کے بعد مارکیٹ مزید دباؤ کا شکار نظر آئی اور ایک گھنٹے میں مارکیٹ میں زیادہ گھبراہٹ میں حصص فروخت کیے گئے۔

سٹاک مارکیٹ بروکرز کے مطابق سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے ملک میں سیاسی عدم استحکام مزید بڑھنے کا امکان ہے جس کا اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر پڑا۔
 

مزیدخبریں