اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نےسیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا ہے،
چیف جسٹس نے حکم دیا سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ایڈیشنل اٹارنی 15 منٹ میں پیش ہوں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ آپ نے کیا کیا ہے؟ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ہے، میں تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہوں، اگر 15 منٹ میں پیش نہ ہوئے تو وزیراعظم کو طلب کرلوں گا، پیش ہو کر بتائیں کہ کیوں کیا، کس مقدمے میں کیا؟
خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے، ذرائع کے مطابق نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔
عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں احاطہ عدالت سےرینجرز نے گرفتار کیا ہے۔