موجودہ سیاسی تناؤ پاکستان کو  ڈیفالٹ کی طرف دھکیل رہا ہے: امریکی جریدہ 

01:27 PM, 9 May, 2023

لاہور: امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بیل آؤٹ پیکج کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔

بلوم برگ کے مطابق  پاکستان میں رواں سال ہونے والے انتخابات سے پہلے سیاسی تناؤ، قرض میں تاخیر کے خطرے میں اضافہ کر رہا ہے۔ دوسری طرف روپیہ بھی ریکارڈ کے کم ترین سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

 پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان کو زرمبادلہ کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے، شرائط پوری نہ ہونے سے آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں مشکلات ہیں، رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان قرضوں کی ادائیگیاں وقت پر کرلےگا لیکن جون کے بعد پاکستان کے قرض ادائیگی کے فنانسنگ آپشن غیر یقینی ہیں۔


 

مزیدخبریں