کبھی تحقیقات نہیں ہوئیں کیونکہ یہ مقدس گائے ہیں،  ثابت کروں گا جوڈیشل کمپلیکس میں بھی یہی لوگ تھے، آئی ایس پی آر کے بیان پر عمران خان کا ردعمل  

کبھی تحقیقات نہیں ہوئیں کیونکہ یہ مقدس گائے ہیں،  ثابت کروں گا جوڈیشل کمپلیکس میں بھی یہی لوگ تھے، آئی ایس پی آر کے بیان پر عمران خان کا ردعمل  

لاہور: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  نے کہا ہے کہ جب  تحقیقات ہوں گی تو   ثابت کروں گا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں بھی یہی آئی ایس آئی کےلوگ موجود  تھےحلانکہ ان کا وہاں کوئی کام ہی نہیں تھا۔

اسلام آباد عدالت میں پیشی کے لئے روانگی سے قبل عمران خان نےایک ویڈیو بیان میں کہا  کہ عزت ہر شہری کی ہونی چاہیے، میں قوم کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں۔ سوال میرا یہ ہے کہ ملک کا سابق وزیراعظم پنجاب میں اپنی حکومت ہوتے ہوے ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا؟ پتہ تو تب چلتا جب تحقیقات ہوتیں، بے قصور ہوتا تو سامنے آجاتا۔

 
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہربانی کریں کوئی ڈرامہ نہ کریں اور وارنٹ لےکرآئیں، مجھ پرکوئی کیس نہیں، میں ذہنی طورپرگرفتاری کے لیے تیار ہوں، اگرمجھے جیل میں بھیجنا ہے تو جانےکو تیارہوں جب کہ ہوسکتا ہے قوم اتنی زیادہ سڑکوں پرنہ نکلے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی کے پاس وارنٹ ہےتو وہ سیدھا میرے پاس وارنٹ لے کر آئے، وارنٹ لےکر آئیں، میرے وکیل ہوں گے اور میں خود ہی جیل جانے کو تیار ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’اس آدمی نے 2 مرتبہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کی اور جب بھی تحقیقات ہوں گی میں یہ ثابت کروں گا یہ وہ آدمی تھا، اور اس کے ساتھ پورا ٹولہ ہے اور اس کے ساتھ کون ہیں وہ بھی آج کے سوشل میڈیا کے زمانے میں سب کو پتا ہے‘۔