مسلم لیگ نواز کو بڑا جھٹکا، وزیراعظم کے سابق مشیر    پی ٹی آئی میں شامل

09:32 PM, 8 May, 2023

لاہور:  وزیراعظم شہبازشریف کے سابق مشیر  اور ماہر توانائی شاہد ریاض گوندل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق شاہد ریاض گوندل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات کی،  سابق مشیر وزیراعظم نےپی ٹی آئی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان قوم کی امیدوں کا واحد مرکز ہیں۔

ملاقات کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز، مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب ،چیئرمین کے معاون برائے سیاسی امور حافظ فرحت، سینیئر رہنما مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھے،

مزیدخبریں