لاہور: وزیراعظم شہبازشریف کے سابق مشیر اور ماہر توانائی شاہد ریاض گوندل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق شاہد ریاض گوندل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات کی، سابق مشیر وزیراعظم نےپی ٹی آئی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان قوم کی امیدوں کا واحد مرکز ہیں۔
ماہر توانائی شاہد ریاض گوندل کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت
— PTI (@PTIofficial) May 8, 2023
شاہد ریاض گوندل کی چیئرمین عمران خان سےملاقات
توانائی کے شعبے میں عالمی شہرت رکھنے والے شاہد ریاض گوندل باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل
چیئرمین کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز، مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ… pic.twitter.com/GVZGmk5eQ0
ملاقات کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز، مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب ،چیئرمین کے معاون برائے سیاسی امور حافظ فرحت، سینیئر رہنما مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھے،