بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ،وزیر اعظم شہباز شریف اِن ایکشن

11:06 PM, 9 May, 2022

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے بیوروکریسی قوانین میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا اس کے علاوہ ضروری ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں ہائی پاور کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ہائی پاور کمیٹی کے سربراہ سابق سینئر بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ ہونگے،کمیٹی میں سابق چیف سیکریٹریز، سابق وفاقی سیکریٹریز، سابق آئی جیز شامل ہونگے۔

کمیٹی کے دیگر اراکین کا تعین کمیٹی سربراہ ناصر محمود کھوسہ خود کریں گے،کمیٹی کسی بھی محکمے سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لے کر سفارش کرسکے گی۔

 وزیر اعظم نے کہاکہ ہائی پاور کمیٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد تجاویز فراہم کرے۔

مزیدخبریں