اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا مصنوعی مینڈیٹ والی گورنمنٹ کے سربراہ عمران خان غداری اور وفا داری کے سرٹیفکیٹ کے بانٹ رہے ہیں،اداروں کیخلاف تقاریر کر رہے ہیں لیکن آئندہ عمران خان کو سختی سے ایسی زبان استعمال کرنے سے روکا جائےگا ۔
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا مصنوعی مینڈیٹ والی گورنمنٹ کو ان کے گھمنڈ اور غرور کی وجہ سے شکست ہوئی ،آپ تو وہ واحد لاڈلے بچے ہیں جسے ادارے نے خود بچے کی طرح دودھ پلا کر بڑا کیا ہے ،دھمکی آمیز رویہ کا ٹرینڈ نہ بدلا تو ملک میں بھونچال آجائے گا ۔عمران خان اب کھیلیں گے یا نہ کھیلیں کی روایات پر عمل پیرا ہیں ۔
شہباز شریف نے کہا افسوس کی بات ہے سابق حکومت نے وقت پر تیل اور گیس نہیں منگوائی جس کی وجہ سے ہی عوام کو پریشانی کا سامنا ہے ،نوازشریف کے دور میں ان یونٹس سردیوں میں مرمت کرنے کیلئے کھولا جاتا تھاتاکہ وقت ضرورت ان کو قابل استعمال بنا یا جا سکے ۔
انہوں نے کہا سابق حکومت نے قرضے لیکر نوجوان نسل کو بھی گروی رکھ دیا ہے،آج یہ ہی عمران خان عوام کو دوبارہ گمراہ کرنے پر تُلا ہو اہے،اداروں کیخلاف سخت زبان استعمال کی جا رہی ہے ،گزشتہ روز ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے بہت خطرناک باتیں کیں،اداروں کیخلاف زہر اگل رہا ہے ،شہباز شریف نے کہا یہ وہ ہی عمران خان ہے جو تمام تر سپورٹ کے باوجود ناکام ہو ا ۔
وزیرا عظم نے کہا عمران خان چاہتا ہے پاکستان میں جمہوریت ختم ہوجائے،لیکن ہم نے ایسا کرنے سے روکنے کیلئے عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا ہے ۔