اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ خاں نے صدر عارف علوی اور گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کوخبردار کردیا۔کہتے ہیں چند گھنٹے کے گورنر موصوف شرافت سے گھر چلے جائیں، اپنی عزت مزید خراب نہ کریں توبہتر ہوگا۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ صدر اور گورنر پنجاب ایسا کوئی کام نہ کریں کہ تاریخ اور عوام آپ پر تھو تھو کرتی رہے۔ پارلیمانی جمہوریت میں صدر کا منصب علامتی ہوتا ہے، اُن کے پاس ’ویٹو‘ کا اختیار نہیں۔
رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ ایوان صدر پی ٹی آئی سیکریٹریٹ نہیں، عمران خان کے غلام نہ بنیں، آئین پر چلیں۔ عمرچیمہ جاتے جاتے کوئی نیا گند گھولنے سے باز رہیں اور شرافت سے گھر چلے جائیں۔ آئین سے ہٹنے والوں کو آئین، عدالت اور عوام کی سزا کے لئے تیار رہنا ہوگا۔