ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دئیے ہیں جن کے مطابق وزٹ ویزہ یا ٹور ویزہ حج کیلئے کارآمد نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کئے گئے نئے قواعد و ضوابط کے مطابق صرف حج ویزہ پر گئے ہوئے غیر ملکیوں کو ہی سنت ابراہیمی ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 65برس مقرر کی گئی ہے اور اس سے زائد عمر کے افراد حج کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ تمام حجاج کیلئے ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں حج درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کا آغاز یکم مئی سے ہوا تھا جبکہ آخری تاریخ 13 مئی ہے اور یہ درخواستیں 50 ہزار پیشگی رقم کی ادائیگی کیساتھ وصول کی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا اسلام آباد میں حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حج اخراجات 7 سے 10 لاکھ روپے تک ہو سکتے ہیں جبکہ پاکستانیوں کا کوٹہ 81 ہزار 132 ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج کیلئے قواعد و ضوابط جاری کر دئیے
11:12 AM, 9 May, 2022