اسلام آباد: آئین پاکستان کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارچر بینچ ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل بھی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔
عدالت نے فریقین کے وکلاءکو تحریری معروضات جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت بھی آج ہو گی کیونکہ عدالت نے عمران خان کی درخواست کو صدارتی ریفرنس کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کر رکھا ہے۔
آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت آج ہو گی
09:28 AM, 9 May, 2022