بلوچستان میں دہشتگردی کے دوواقعات ، ایف سی کے 3 اہلکار شہید 5 زخمی ہوگئے

11:02 PM, 9 May, 2021

کوئٹہ ،بلوچستان میں دہشت گردی کے 2 واقعات میں ایف سی کے 3 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے واقعات کوئٹہ اور ‏تربت کےعلاقوں میں ہوئے، کوئٹہ میں دہشت گردوں نےسیکیورٹی پر مامور ایف سی اہلکاروں ‏کونشانہ بنایا اور فائرنگ کےتبادلےمیں3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کا دوسرا واقعہ تربت میں پاک ایران بارڈر پر پیش آیا جہاں ‏پٹرولنگ پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایاگیا، واقعےمیں ایف سی کے 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ ‏

زخمیوں میں لانس نائیک حسین شاہ،سپاہی فیصل محمود، نعمان الرحمان شامل ہیں۔

اس سے قبل 5 مئی کو پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں ‏‏4ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں