کراچی، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں دوبارہ گنتی میں بھی پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل کامیاب قرار پائے ہیں۔
این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں کے موقع پر ن لیگ اور پی پی کے درمیان سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھ گیا تھا اور ایک دوسرے کے خلاف بیان دیے گئے تھے۔
صوبائی وزیر تعلیم و پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے این اے 249 میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کے بعد لیگی امیدوار کے گھر مٹھائی بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
اب سعید غنی نے وعدہ پورا کرتے ہوئے مفتاح اسمعیل کے گھر مٹھائی بھجوائی ہے اور اس کی ویڈیو بھی ٹوئٹ کرائی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں سعید غنی کہا کہ میں نے اپنے کیے گئے وعدے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ہارنے والے امیدوار مفتاح اسماعیل کے گھر مٹھائی بجھوادی ہے۔