لاہور،وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عید کے بعد روزانہ 2 لاکھ 16 ہزار ویکسینیشن لگائی جائیں گی ۔
وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 18 لاکھ ویکسین لگ چکی ہے، ویکسین میں کوئی کمی نہیں، 8 لاکھ 31 ہزار ویکسین موجود ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پنجاب کو مئی کے آخر تک 20 سے 25 لاکھ ویکسین مزید ملے گی، ویکسین لگوانے کا ابھی تک کوئی ری ایکشن سامنے نہیں آیا۔
صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھاکہ عید کے بعد یومیہ 2 لاکھ 16 ہزار ویکسین لگے گی اور یکم جون سے 3 لاکھ 24 ہزار ویکسین لگائی جائے گی، اس مقصد کیلئے ویکسینیشن سینٹر کی تعداد بھی بڑھا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ آکسیجن انڈسٹری عید کی چھٹیوں میں بھی کام کرتی رہے گی، محکمہ صحت میں کوئی چھٹی نہیں، سب اسپتالوں میں عید روسٹرز بن گئے ہیں۔
وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ 25 سے 30 فیصد آبادی کو ویکسینیشن کردیں گے تو مزید کامیابیاں ملیں گی۔