گلوکار عار ف لوہار کی اہلیہ کورونا کے باعث انتقال کرگئیں

08:23 PM, 9 May, 2021

لاہور ، فوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کرگئیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ کو چندروزقبل بخار کی شکایت پر ہسپتال لے جایاگیا جہاں ان کی طبعیت اوربھی خراب  ہوگئی ۔ 

ڈاکٹروں کے مطابق عارف لوہار کی اہلیہ کو کورونا وائرس کا مرض لاحق ہوگیا تھا ۔ ان کو ایمرجنسی طورپر آکسیجن لگائی گئی لیکن ان کی حالت غیر ہوتی چلی گئی ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار عارف لوہار نے اہلیہ کے علاج کے لئے پرائیویٹ ڈاکٹروں کی خدمات بھی لیں لیکن ان کی اہلیہ کی طبعیت سنبھل نہ سکی  ان کو وینٹی لیٹر پر شفٹ کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور آخر کار وہ خالق حقیقی سے جاملیں ۔ 

ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جس میں عارف لوہار کے خاندان سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی ۔ 

مزیدخبریں