ریاض ،سعودی عرب نے پاکستان اوربھارت کوبہترتعلقات کے قیام کے لئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی ۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی سیکیورٹی کے لیے بھی اہم ہے،پاکستان افغانستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام پالیسیوں میں بنیادی زور کسی بھی قوم کے عوام کی خوشحالی کے فروغ پر ہونا چاہیے۔
اسلامو فوبیا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس سے نمٹنےکے لیے او آئی سی کا کردار اہم ہے، عالمی برادری کےدرمیان اسلاموفوبیاسےنمٹنےکیلئے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، خوشی ہے پاکستان اسلاموفوبیا سے نمٹنےکے لیے کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔