"اچھا علاج ہوتا تو میں بچ جاتا "معروف بھارتی یوٹیوبر کا مرنے سے پہلے ٹویٹ

06:01 PM, 9 May, 2021

نئی دہلی ،بھارت کے معروف یوٹیوبر و اداکار راہول وہرا کورونا کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ راہول وہرا میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ دلی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

چندروز کے علاج کے بعد جب راہول کی طبعیت میں بہتری نہ آئی تو ان کو ایک اور ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے ۔

راہول وہرا نے گزشتہ روز فیس بک پر ایک پوسٹ کی اور بھارتی وزیر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بھی اچھا ٹریٹمنٹ مل جاتا تو میں بچ جاتا۔ 

راہول وہرا کے فیس بک پر فالوورز کی تعداد 19 لاکھ تھی اور ان کی ویڈیوز 100 ملین ویویوز حاصل کرتی تھیں۔

مزیدخبریں