شہبازشریف کی گارنٹی کیسے مانی جائے وہ تو خود ایک مفرور کی گارنٹی نہیں دے سکے،فوادچوہدری

05:32 PM, 9 May, 2021

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے  کہ شہباز شریف کی گارنٹی کیسے مانی جائے وہ تو ایک دوسرے مفرور کی گارنٹی نہیں دے سکے۔

اسلام آباد میں شہزاد اکبرکے ساتھ پریس کانفرنس میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے متعلق مقدمات میں اپیلوں کا حق رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جانے کے لیے شہباز شریف کی گارنٹی کیسے مانی جائے، وہ ایک دوسرےمفرور کی گارنٹی نہیں دے سکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف نے تو نواز شریف کو بھی واپس لانا تھا، انہیں علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت دینا باقی قیدیوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ضمانت کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے کچھ لوگ بار بار عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، عدالت کے سامنے اپنا مؤقف لے کر جائیں گے، شہباز شریف کے خلاف ثبوت پیش کریں گے۔

مزیدخبریں