ماہ صیام میں بھی اسرائیلی فورسز فلسطینی مسلمانوں پر ظلم ڈھانے سے باز نہ آئیں

11:42 AM, 9 May, 2021

غزہ: ماہ صیام میں بھی اسرائیلی فورسز فلسطینی مسلمانوں پر ظلم ڈھانے سے باز نہ آئیں ، مسجد اقصیٰ میں عبادت کرتے 60 فلسطینیوں کو زخمی کردیا ۔

بیت المقدس میں صیہونی اسرائیلی فورسز نے ہزاروں مسلمانوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ عبادت کیلئے مسجد اقصیٰ میں جمع ہو رہے تھے ، ظالم اسرئیلی فورسز نے فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیاں چلائیں ، گرینیڈ پھینکے اور واٹر کینن بھی استعمال کیا ۔

اسرائیلی فوج کے اس حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 60 افراد زخمی ہوئے ، گزشتہ روز بھی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرتے فلسطینیوں پر حملہ کر کے 2 سو سے زائد افراد کو زخمی کیا تھا ۔

دنیا بھر کے مسلمانوں نے اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت کی ، 'اسرائیلی -اٹیک-آن-الاقصیٰ' پاکستان میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔

صارفین کی جانب سے ٹویٹس میں فلسطین کی آزادی کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ مسجد اقصیٰ پر حملے سے پہلے اور بعد کے مناظر شیئر کرکے اسرائیلی مظالم کو اجاگر کیا گیا ۔

صارفین نے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے ردعمل میں اقوام عالم کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا ۔ دنیا بھر سے ٹویٹس میں فلسطینیوں کی سلامتی کی بھی دعائیں کی گئیں ۔

مزیدخبریں