لاہور: لاہور کے علاقے ہنجروال میں ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کے زیر نگرانی مستحق افراد کے لئے آج فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کیمپ کے دوران مریضوں کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے سکریننگ اور مریضوں کو فری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔
بارا سٹریٹ، ہنجروال ملتان روڈ پر ڈاکٹر خدیجہ اسلم بارا خواتین کے مخصوص مسائل کے حوالے سے انہیں مفید مشورے بھی دیں گی۔ پرچی ٹوکن کا آغاز دوپہر 3:45 سے شروع ہوگا۔ بوجہ رمضان پہلے آنے والے 50 مریضوں کا چیک اپ ہو گا۔ مریضوں کو فری ادویات فراہم کی جائیں گی۔
ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کا کہنا ہے کہ فری میڈیکل کیمپ ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار منعقد کیا جاتا ہے جس میں ان لوگوں کا علاج بغیر کسی معاوضے کے کیا جائے گا اور ہر بار اس کیمپ کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو دیکھا جاتا ہے۔