آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو موسمی خبرنامہ میں شامل کرنے کا بھارتی اقدام مسترد

11:42 AM, 9 May, 2020

اسلام آباد:  پاکستان نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو موسمی خبرنامہ میں شامل کرنے کا بھارتی اقدام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے جاری کردہ نام نہاد سیاسی نقشہ کی طرح یہ اقدام بھی کالعدم ہے۔


ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت یو این سلامتی کونسل قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارتی غیر قانونی اقدام سے کشمیر کی متنازع حیثیت ختم نہیں ہو سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں چھین سکتی۔ بھارت بے بنیاد دعوؤں سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے سے باز رہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اسے بھارت کا ایک اور شر انگیز اقدام اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی مثال قرار دیا۔

مزیدخبریں