اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین بنانے کی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران اسد عمر کو قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، اس کے دوران ٹیکنوکریٹس اور غیرمنتخب افراد کی تقریر پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی فیصل آباد سے منتخب ہونے والے ایم این اے فیض اللہ اس وقت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو چیئر کر رہے ہیں ۔