اسلام آباد : شبر زیدی کو ایف بی آر کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے ، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شبر زیدی کو ایف بی آر کا چیئرمین مقرر دیا گیا ہے ، اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔
شبر زیدی کو دو سال کے لیے ایف بی آر کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ، کابینہ اراکین نے شبر زیدی کی تقرری پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں ، ان کے مطابق شبز زیدی کو مقرر کرنے میں قوانین پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔