یورپی یونین کی ایران کو جوہری معاہدے کی پاسداری کی ہدایت

08:12 PM, 9 May, 2019

نیویارک : یورپی یونین نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی ممالک کے ساتھ جوہری معاہدے کی پاسداری کرے اور امریکی پابندیوں کے باوجود اتحادی ممالک سے تجارت جاری رکھے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے امریکہ کی جانب سے عائد کردہ ایران پر پابندیوں کو ناجائز قرار دے دیا ہے۔

یورپی یونین نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے دیگر ممالک سے تجارت سرگرمیاں جاری رکھے ۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے مزید پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد ایران نے خبردار کیا تھا کہ وہ اس کے خلاف ایٹمی معاہدے کے کچھ شرائط سے دستبردار ہو جائے گا۔

مزیدخبریں