انسانی سمگلنگ : ایف آئی اے نے گیارہ چینی شہریوں کا ریمانڈ حاصل کر لیا

06:27 PM, 9 May, 2019

اسلام آباد : انسانی سمگلنگ کے الزام میں ایف آئی اے نے گیارہ چینی باشندوں کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے پاکستانی لڑکیوں کی سمگلنگ میں ملوث گیارہ چینی شہریوں کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا نے ایف آئی اے کے اہلکاروں کو اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے لیے گیارہ چینی شہریوں سے تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ۔

ایف آئی اے اہلکاروں نے میڈیا کو بتایا کہ چینی شہری پاکستان میں شادیاں کر کے لڑکیوں کو چین میں فروخت کر دیتے تھے یا پھر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر مجبور کیا جاتا تھا ۔

انھوں نے بتایا کہ تفتیش اپنے آخری مراحل میں ہے جلد اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

مزیدخبریں