لاہور: نیب نے مسلم لیگی سینئر رہنماء رانا افضل خان کو طلب کر لیا۔ نیب کی جانب سے رانا افضل خان کو 16 مئی سہ پہر تین بجے نیب پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔
نیب لاہور کی جانب سے رانا افضل خان کو فیصل آباد میں ساحل پرائیویٹ لیمیٹڈ کی جاری انکوائری کے سلسلہ میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم رانا افضل سے تحقیقات کرے گی۔ رانا افضل خان کو ساحل سپتال کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رانا افضل نواز شریف دور میں وزیر مملکت برائے خزانہ رہ چکے ہیں۔