ممبئی:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ گوری کو ہنی مون کے نام پر بیوقوف بنادیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل شاہ رخ خان نے ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ جب ان کی گوری خان سے شادی ہوئی تو وہ اس وقت کافی غریب تھے اور ان کے پاس ٹکٹس خریدنے کے پیسے نہیں تھے جبکہ گوری خان کا تعلق ایک متوسط طبقے سے تھا جبکہ گوری خان کو پیرس گھومنے کا بے حد شوق تھا اور انہوں نے گوری سے وعدہ کیا کہ وہ انہیں آئیفل ٹاوردکھانے پیرس لےکر جائیں گے ۔
شاہ رخ نے بتایا کہ شادی کے تقریبا 20 سے 30 دن بعد مجھے ایک گانے کی شوٹنگ راجو بن گیا جینٹل مین کے لیے دارجیلنگ جانا تھا تو میں گوری کو پیرس بول کر دارجیلنگ لے گیا کہ یہ ہمارا ہنی مون ہے۔