سعودی خواتین زیادہ ڈسپلن ہیں ، سعودی ماہر اقتصادیات

12:40 PM, 9 May, 2019

جدہ: ماہر اقتصاد راشد الفوزان نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ سعودی خواتین ہم وطن نوجوان سے کہیں زیادہ ڈسپلن کی پابند ہیں ۔ ڈیوٹی پر توجہ زیادہ دیتی ہیں ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ مملکت میں خواتین کو ملازمت فراہم کرنے کا رجحان بہتر سے بہتر ہورہاہے ۔

الفوزان نے متعدد سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا سعودی خواتین محنتی ہیں ، ڈیوٹی کی پابند ہیں ، آئندہ برسوں کے دوران بہت سارے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوجائیں گے ۔

خواتین کا امتیازی وصف یہ ہے کہ وہ نہ تو بھاری تنخواہ طلب کر رہی ہیں اور نہ ہی ملازمت کے سلسلے میں شرائط پیش کر رہی ہیں ، خواتین اپنے آپ کو منوانے کے لیے کوشاں ہیں ۔

مزیدخبریں