مظفر گڑھ، رشتے سے انکار پر لڑکی کو آگ لگا دی گئی

12:08 PM, 9 May, 2019

مظفر گڑھ: مظفر گڑھ میں سفاک ملزم نے رشتہ سے انکار پر لڑکی کو پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔مظفر گڑھ کے علاقے بیٹ میر ہزار خان کی بستی میانی میں ظلم اور سفاکیت کی انتہا کا واقعہ پیش آیا جس میں سفاک ملزم نے رشتہ سے انکار پر گھر داخل ہو کر لڑکی پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔

آگ لگنے کے باعث لڑکی مصباح کا منہ، جسم اور بازو بری طرح جھلس گیا۔ ملزم یوسف نے لڑکی کو آگ لگانے کے بعد گھر میں جان سے مارنے کی دھمکی آمیز خط بھی پھینکا ہے جو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

آگ سے بری طرح جھلسنے والی 16 سالہ لڑکی مصباح کو تشویشناک حالت میں برن یونٹ منتقل کر دیا گیا جبکہ تھانہ بیٹ میر ہزار خان پولیس نے ملزم یوسف اور اسکے نامعلوم ساتھی کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں