ہرنائی میں کوئلہ کان پر مسلح افراد کی فائرنگ،2 مزدور جاں بحق

11:28 AM, 9 May, 2019

ہرنائی:بلو چستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔

جائے وقوعہ پر ریسکیو کے لیے جانے والی ایف سی اہلکاروں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی اور دھماکے کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز داتا دربار لاہور میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ 32 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

مزیدخبریں