ممبئی: بھارت کی سکینڈل کوئین راکھی ساونت ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن چکی ہیں اور ان کی پاکستانی پرچم کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کررکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے پاکستانی پرچم اوڑھے خوبصورت انداز میں تصویر بنائی جس کو دیکھ کر مداح حیرت و کشمکش کی حالت میں مبتلا ہوگئے اور یہ جاننے کی کوشش کرنے لگے کہ آخر راکھی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ کیا کررہی ہے۔
راکھی ساونت نے اپنے مداحوں کے سوالوں کا جواب خود ہی دیدیا اور ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ دراصل ایک فلم ”دھارا370“میں کام کررہی ہیں ہیں جس میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردارنبھارہی ہیں۔
یہ بھی فلم کا سین ہے جس میں پاکستانی اورکشمیری بارڈر کو دکھایا گیا ہے۔راکھی ساونت نے ایک اور ویڈیو میں کہا کہ پاکستان کے لوگوں کے سینے میں بھی دل ہوتاہے، پاکستانی بہت پیارے ہوتے ہیں، سب برے نہیں ہوتے، کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے ہی ملک و قوم کے خلاف ہوتے ہیں اور بچوں سے جہاد کرواتے ہیں، ہرملک میں کوئی نہ کوئی برا ہوتا ہی ہے۔
میں پاکستان کی اورپاکستانیوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کشمیریوں کو اورہندوستانیوں کو سرحد پار کرواتے ہیں ان کی مدد کرتے ہیں وہ بہت نیک ہوتے ہیں اور میں ایسے لوگوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔