اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پہلا ’پاکستان سائنس فیئر‘ اگست میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
First Pakistan Science Fare to be held in August 2019 In ISLAMABAD , if you want to showcase any of your innovation get set for this great Science Fare, enteries will be open from July one.
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 9, 2019
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پہلا پاکستان سائنس فیئر اگست میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا, اس میلے میں شرکت کیلئے رجسٹریشن جولائی سے ہوگی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ آپ نے کچھ بھی ایسا جدید اورا نوکھا تیارکیا ہے جو آپ پاکستان کوشوکیس کرنا چاہتے ہیں توتیارہوجائیے۔