لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے حال ہی میں ٹیسٹ سٹیٹس حاصل کرنے والی ٹیم آئرلینڈ کو مہمان بنانے کا خواب دیکھنا شروع کردیا، چیئرمین نجم سیٹھی اولین ٹیسٹ کے موقع پر آئرش کرکٹ بورڈ حکام کو دورئہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔
ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی پیر کی صبح انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں اور پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین 11مئی سے شروع ہونے والا واحد ٹیسٹ میچ دیکھیں گے،نجم سیٹھی کو آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ مقابلہ دیکھنے کی خصوصی دعوت دی گئی،اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چیئرمین پی سی بی میزبان بورڈ کے عہدیداروں سے بات چیت میں آئرش ٹیم کو پاکستان بھجوانے کا معاملہ بھی زیر بحث لائیںگے۔
یاد رہے کہ آئرلینڈ نے 2014ء میں بھی پاکستان آنے کی حامی بھر لی تھی لیکن کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی وجہ سے اپنا ارادہ بدل لیا، مئی 2015ءمیں زمبابوے کی ٹیم ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوئی جس کے بعد امن وامان کی بہتر صورتحال میں پی ایس ایل میچز، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی کے بعد پی سی بی نے اب آئرلینڈ کو بلاکر انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے مزید پیش رفت کرنے پر نگاہیں مرکوز کرلی ہیں۔
نجم سیٹھی نے آئرش ٹیم کو پاکستان لانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں
10:47 PM, 9 May, 2018