کراچی: مایہ ناز موبائل فون کمپنی نوکیا نے پاکستانیوں کیلئے اپنا نیا سمارٹ فون ”نوکیا7 پلس “ متعارف کرا دیا ۔
نوکیا 7 پلس میں اوکٹا کور کوالکوم سنیپ ڈریگن 660 پروسیسر، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون کی بیک پر Zeiss Optics ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ای آئی ایس اور ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ان میں سے ایک کیمرہ 12 میگا پکسل اور دوسرا 13 میگا پکسل ہے۔سیلفی کے لیے بھی فون میں 16 میگا پکسل Zeiss Optics کیمرہ ہے۔18:9 ایسپکٹ ریشو اور1080 x 2160 پکسل ریزولوشن اور کورنگ گوریلا گلاس 3 کے ساتھ اس ڈیوائس کا ڈسپلے 6 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ہے۔
فون میں اینڈرائیڈ ون ، سٹاک اینڈڑائیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔ فون کی بیٹری 3800 ایم اے ایچ کی ہے۔ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کی بدولت فون کی بیٹری 30 منٹ میں 0 سے 43 فیصد چارج ہو سکتی ہے۔ نوکیا 7 دو رنگوں ، سیاہ اور سفید ، میں دستیاب ہے۔اس فون کی قیمت 49500 روپے ہے۔