حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کی نواسی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

07:53 PM, 9 May, 2018

لاہور: رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کی نواسی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے، ننھی پری کا نام سرینا رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مریم نواز کی بڑی صاحبزادی مہر النساء کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی تھی جس کے باعث مریم نواز نے مانسہرہ اور جہلم کے جلسوں میں شرکت کی اور نہ ہی نیب عدالت میں پیشی پر گئیں، مریم نواز کی نواسی کی پیدائش لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں ہوئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:احسن اقبال کو ہسپتال میں 10 روز گزارنا پڑ سکتے ہیں، ڈاکٹرز
 رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کی اپنی نواسی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں رہنما مریم نواز اپنی نواسی کو لئے مسکرا رہی ہیں۔ حنا پرویز بٹ کے مطابق بچی کا نام سرینا رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مہرالنساء کی شادی چوہدری منیر کے صاحبزادے راحیل منیر کے ساتھ 2015ءمیں ہوئی تھی جبکہ نکاح کی تقریب مسجد نبوی میں ہوئی تھی۔ مہرالنسا کی رخصتی جاتی امراء رائے ونڈ سے ہوئی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  ایران کی    پارلیمنٹ   میں  امریکی پرچم  نذر آتش 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 

مزیدخبریں