سرگودھا: پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 86 شمالی کے قریب پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ۔ طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی پاک فضائیہ کے حکام اور حساس اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔
پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور غیر متعلقہ افراد کو نزدیک نہیں آنے دیا گیا جبکہ طیارے کے ملبے کوائیر فورس کے حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا اور میڈیا کو بھی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔
مزید پڑھیں: 'نواز شریف پر دشمن ملک ڈالر بھجوانے کا الزام، پارلیمنٹ چیئرمین نیب کو طلب کرے'
گزشتہ روز لاہور کے علاقے گارڈن ٹاﺅن کے علاقے میں چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارہ نچلی پرواز کر رہا تھا اور جیسے ہی کلمہ چوک کے قریب پہنچا تو اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔
طیارے میں دو پائلٹس ہشام اور فہیم سوار تھے جن کا کہنا تھا کہ طیارے میں جھٹکے لگنا شروع ہوئے تو انہوں نے اسے کسی کھلی جگہ پر لینڈ کرنے کی کوشش کی۔
برکت مارکیٹ کے قریب 2 سے 3 کنال کے رقبے پر مشتمل گھر کا بڑا لان دیکھ کر وہاں طیارے کو اتارنے کی کوشش کی لیکن طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔
یاد رہے 2016 میں بھی والٹن ایئر پورٹ پر تریبتی طیارے کو رن وے پر لایا جارہا تھا کہ اس دوران طیارے کا اگلا ٹائر نکل گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا، تاہم واقعے میں پائلٹ اور کو پائلٹ محفوظ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اصغر خان کیس بتاتا ہے کیسے ’لاڈلے‘ کو بچایا جاتا رہا، عمران خان
23 فروری 2012 کو بھی لاہور کے علاقے ماڈل ٹاوٴن میں تربیتی طیار ہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس سے خاتون پائلٹ سمیت دوافراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں