تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی صدر پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے پاس مسائل حل کرنے کیلئے ذہنی صلاحیت موجود نہیں ،امریکی قدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے ایوان میں امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر کا ایران جوہری معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجان نے امریکی صدر کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی امریکا کو تنہا کردے گی.امریکی قدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے.امریکی صدر صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اوباما کی ایران جوہری معاہدے سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کی شدید مذمت
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ معاہدے میں شامل یورپی ملکوں کی جانب سے ڈیل پر برقرار رہنے پر ابہام ہیں۔امریکی صدر کے فیصلے کی مخالفت میں ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے ایوان میں امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔
یاد رہے کہ 2015 میں ایران سے جوہری معاہدے کے دوران امریکا کی جانب سے اس وقت کے صدر باراک اوباما نے دستخط کیے تھے جب کہ معاہدے میں یورپی یونین سمیت برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین فریق تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں