ویرات کوہلی نے انگلش کاؤنٹی سرے سے معاہدہ کر لیا

ویرات کوہلی نے انگلش کاؤنٹی سرے سے معاہدہ کر لیا
کیپشن: دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلئے ویرات کوہلی کا سرے کاؤنٹی کلب سے معاہدہ ۔،۔،،۔،۔،۔، فوٹو سوشل میڈیا

لندن: بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے رواں سال دورہ انگلینڈ کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں اور انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے لیے کوہلی کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے۔مایہ ناز بلے باز اور بھارتی کپتان کوہلی نے انگلش کاؤنٹی سرے سے معاہدہ کر لیا ہے اور وہ جون میں دورہ انگلینڈ سے قبل ایک ماہ کے لیے سرے کاؤنٹی کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:دو سال بعد یونس خان نے کیوی مداح کی خواہش پوری کر دی
 
 بھارتی ٹیم رواں سال اگست میں انگلینڈ کا دورہ کررہی ہے جہاں وہ تاریخ میں پہلی مرتبہ انگلش سرزمین پر 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قبل از وقت تیاریاں نہ کرنے کا خمیازہ بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں شکست کی شکل میں بھگتنا پڑا، گوکہ اس سیریز میں بھی کوہلی کی کارکردگی مناسب رہی لیکن ٹیم کی جیت کی لگن نے انہیں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے پر اکسایا۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک نے گیانا ایما زون وارئیرز سے معاہدہ کر لیا
  

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ بھارتی کھلاڑی دنیا کی کسی بھی لیگ یا کاؤنٹی میں شرکت نہیں کرسکتے اور انہیں ایسا کرنے کے لیے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سے خصوصی اجازت درکار ہوتی ہے۔کوہلی کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کرنے کی ایک اور بڑی وجہ 2014ء کا دورہ انگلینڈ بھی ہے جو ان کے کیریئر کے بدترین دوروں میں سے ایک ہے جہاں وہ 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 13.40 کی اوسط سے صرف 134 ربز بنا سکے تھے اور اس دوران ان کا سب سے زیادہ اسکور 39 تھا، بھارت کو اس سیریز میں 3-1 سے شکست ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کپتان ویرات کوہلی بریانی کے دیوانے نکلے
  

ویرات کوہلی نے کہا کہ کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا ان کی دیرینہ خواہش تھی، اس سلسلے میں ایلک سٹیورٹ اور سرے کاؤنٹی کے مشکور ہیں جنہوں نے یہ موقع فراہم کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں