لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 4.9ارب ڈالر بھارت منتقل کرنے کی خبر کے بعد اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ
"مجھے لگتاہے کہ یہ 5 ارب ڈالر ز کبوتروں کے پروں سے باندھ کر انڈیا بھجوائے گئے ہیں ، اور سارے کبوتر نیب نے پکڑ لیے ہوں گے اور احتساب عدالت میں بطور گواہ پیش ہوں گے "۔
مجھے لگتا ہے یہ ۵ ارب ڈالرز کبوتروں کے پروں سے باندھ کر انڈیا بھجوائےگئے اور سارے کبوتر نیب نے پکڑ لیے ہونگے اور احتساب عدالت میں بطور گواہ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 8, 2018
ایک صارف نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ"
یہ چاہ رہے تھے کہ نواز شریف کو اربوں ڈالر انڈیا بجھوانے کا الزام لگا کر رسوا کردو مگر اللہ نے الزام لگانے والوں کی سازش ناکام بنادی" ۔
یہ چاہ رہے تھے نواز شریف پر اربوں ڈالر انڈیا بجھوانے کاالزام لگا کر رسوا کر دو مگر اللہ نے الزام لگانےوالوں کی سازش ناکام بنا دی!
— میٹھا بول (@mughira2) May 8, 2018
وَتُعِزُ من تشاء وَتُزل من تشاء.....
وَمَکرو وَمَکْرَاللہ,وَاللہُ خَیْرُ الْماکرین...
یاد رہے کہ قومی احتساب بیورہ چیئر مین جناب جسٹس جاید اقبال نے میاں محمد نواز شریف اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر بھارت 4.9ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوانے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا ۔