فیصل آباد، ٹریفک حادثے میں 4 مسافر جاں بحق

09:53 AM, 9 May, 2018

فیصل آباد: فیصل آباد میں ساہیانوالہ کے قریب موٹر وے پر ایک بس ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد انٹرچینج کے قریب موٹروے پر حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ملتان سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
 

حادثے کے نتیجے میں بس کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ اس میں سوار 11 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 4 زخمی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

باقی 7 زخمیوں میں سے 3 کو انتہائی تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال اور ایک زخمی کو فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا جبکہ 3 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے دی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں