شعیب ملک نے گیانا ایما زون وارئیرز سے معاہدہ کر لیا

09:46 AM, 9 May, 2018

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کیربیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایما زون وارئیرز سے معاہدہ کر لیا۔ شعیب ملک کیربیئن پریمیئر لیگ میں 5 برس بارباڈوس کی نمائندگی کرتے رہے ہیں تاہم اس بار وہ گیانا ایمازون وارئیرز کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹم پین آسٹریلوی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

آل راؤنڈر نے رواں سیزن کے لئے نئی فرنچائز سے معاہدہ کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اپنی نئی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سی پی ایل میں کھیلنا بڑی اہمیت رکھتا ہے اور اس لیگ میں کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں