ایران نیو کلیئر ڈیل ختم ہونے سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

09:26 AM, 9 May, 2018

لندن: امریکی صدر کی طرف سے ایران نیو کلیئر ڈیل سے نکلنے کے فیصلے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں دو فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 76 ڈالرز 66 سینٹس تک پہنچ گئی جو کہ ساڑھے تین سال میں بلند ترین سطح ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے فیصلے کے بعد سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے تیل کی پیداوار بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔

مزید پڑھیں: اپریل میں گندم کی برآمدات کا حجم ریکارڈ 3 لاکھ ٹن سے متجاوز

واضح رہے گزشتہ شب امریکا نے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خالی دھمکیاں نہیں دیتا۔ ایران سے ایٹمی تعاون کرنے والی ریاستوں پر بھی پابندیاں لگائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں