امریکی صدر کا اعلان عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، حسن روحانی

09:01 AM, 9 May, 2018

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی صدر کا اعلان عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے اور ایران نے ایٹمی معاہدے پر عمل کیا۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کبھی جوہری معاہدے سے مخلص ہی نہیں تھا کیونکہ امریکا نے ہمیشہ ایٹمی معاہدے سے متعلق جھوٹ بولا۔ امریکا نے بغیر کسی ثبوت کے ہمیشہ ایران کی مخالفت کی۔ حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پر عمل کیا اور آئی اے ای اے نے اس کی تصدیق بھی کی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے باسیوں میں نیا حکم نامہ تقسیم کر دیا

یاد رہے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔

خطاب کے فوراً بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے ہونے والے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں