اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے باسیوں میں نیا حکم نامہ تقسیم کر دیا

01:06 AM, 9 May, 2018

مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے قلندیہ کے باسیوں میں حکم نامہ تقسیم کئے ہیں جن میں ہدایت کی گئی ہے کہ اہلیان علاقہ بغیر اجازت تعمیر کردہ اپنے مکانات گرا دیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی رضاکار محمود عوض اللہ نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے کچھ خاندانوں کو 3 گھروں کو گرانے سے متعلق حکم نامے دیئے ہیں، انہی خاندانوں کو 2ہفتے قبل اپنے گھر گرانے سے متعلق زبانی حکم دیا گیا تھا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ قلندیہ کے بعض رہائشیوں کو اتوار کے روز اپنے گھروں کے کچھ حصے اس لئے خود ہی مسمار کرنا پڑے کیونکہ اگر انہیں عدم پیروی کی بنا پر اسرائیلی انتظامیہ خود گراتی ہے تو ایسے گھروں کے مالکان سے بھاری جرمانہ بطور فیس لیا جا تا ہے۔

مزیدخبریں