میکسیکو میں آتش بازی کے گودام میں آگ لگنے سے 33 افراد ہلاک ہو گئے

10:56 PM, 9 May, 2017

میکسیکو سٹی  : میکسیکو میں آتش بازی کے گودام میں دھماکا ہو گیا ۔ جس  کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 33 ہو گئی ہے ۔  مکسیکو سٹی میں حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا وسطی ریاست پوئیبلا کے ایک گھر میں قائم گودام میں ہوا . جہاں پر کئی افراد مقیم تھے. گودام میں آتش بازی کا سامان رکھا گیا تھا جو آئندہ ہفتے منعقد ہونے والے ایک مقامی فیسٹیول میں استعمال ہونا تھا۔

تاہم مکان کے باہر سے چلائی گئی آتش بازی مکان کے اندر جاگری اور دھماکے کا سبب بنی.جس کے نتیجے 11 افراد  موقع پر ہی ہلاک ہو گئے کچھ زخمیوں کو اسپتال میں لایا گیا جہاں پر وہ جان کی بازی ہار گئے ۔دھماکے میں زخمی  افراد  کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے.

مزیدخبریں