ماسکو: روس نے بحیرہ بالٹیک میں امریکی بحری جنگی جہازوں کی موجودگی کے مقابلے میں لیتھوانیا کے سمندر کے قریب اپنے تین بحری جنگی جہاز روانہ کر دیئے۔
رپورٹ کے مطابق روس کے زیراثر سمندر کے قریب امریکی جنگی بحری بیڑہ پہنچنے پر روس نے بھی لیتھوانیا کے ساحل کے قریب اپنے تین بحری جنگی جہازوں کو روانہ کر دیا۔لیتھوانیا کے فوجی حکام نے اعلان کیا ہے کہ لیتھوانیا کے قریب سمندر میں روسی بحری جہازوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
روس کی جانب سے یہ اقدام نیٹو کی نقل و حرکت کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک نیا اقدام سمجھا جاتا ہے۔