گوگل نے ”اینڈرائیڈ اور کروم “ کا متبادل تیار کرلیا

سلیکان ویلی: گوگل نے سمارٹ فونز اور کمپیوٹرمیں اینڈروئیڈ اور کروم کا متبادل آپریٹنگ سسٹم لانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ گوگل کا ”فوشیا “ نامی آپریٹنگ سسٹم سمارٹ فون، ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر یکساں سہولت سے انسٹال کیا جاسکے گا۔

گوگل نے ”اینڈرائیڈ اور کروم “ کا متبادل تیار کرلیا

سلیکان ویلی: گوگل نے سمارٹ فونز اور کمپیوٹرمیں اینڈرائیڈ اور کروم کا متبادل آپریٹنگ سسٹم لانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ گوگل کا ”فوشیا “ نامی آپریٹنگ سسٹم سمارٹ فون، ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر یکساں سہولت سے انسٹال کیا جاسکے گا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق انٹرنیٹ پر فوشیا آپریٹنگ سسٹم کی حال ہی میں جاری کی گئی نئی تصویروں، اسکرین شاٹس اور تکنیکی تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ گوگل کا کثیر لسانی ”جی بورڈ“ اس کا ڈیفالٹ کی بورڈ ہوگا، ڈیوائس اسکرین پر بیک وقت تین سے چار ایپس کھولی جاسکیں گی، صارف کی پروفائل پکچر اس کے ہوم پیج پر دکھائی دے گی جب کہ اس کے یوزر انٹرفیس کو ”آرماڈیلو“ کا نام دیا گیا ہے۔ فوشیا میں ہوم اسکرین بھی 2 حصوں میں تقسیم کی جاسکے گی لیکن اس بات کا فیصلہ صارفین اپنی مرضی سے کرسکیں گے۔
تکنیکی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوشیا کو بطورِ خاص طاقتور مائیکروپروسیسرز والے نئے ٹیبلٹس، اسمارٹ فونز اور کمپیوٹروں کےلیے تیار جارہا ہے۔ ماضی میں گوگل کے ڈیویلپر اس بات پر شکایت کرتے رہے ہیں کہ اینڈروئیڈ خاصا پیچیدہ ہے جس پر کام کرنے میں انہیں کئی مسائل کا سامنا رہتا ہے لیکن شاید فوشیا اپنے سادہ اور منظم ڈیزائن کی بدولت ڈیویلپرز کے لیے بھی بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔


یاد رہے کہ فوشیا آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں خبریں گزشتہ اگست 2016 میں آئی تھیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ گوگل اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کروائے گا جس پر کام جاری ہےجس کے بعد اب اس سسٹم کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں